the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکہ میں ایک مسلم خاتون کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ورجینیا کے ایک اسٹور میں مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔ مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ ایک سفید فام خاتون نے اسے برا بھلا کہا ۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم خواتین نے بتایا کہ ایک سفید فام خاتون اس پر چلائی اور کہا کہ کاش وہ تمہیں اس ملک میں آنے نہیں دئے ہوتے ۔ اس نے مزید کہا کہ اب براک اوباما اوول آفس میں نہیں ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ورجینیا کی ایک دکان میں مسلم خاتون نے ایک خریدار کو اپنے سے آگے آنے دیا ۔ دونوں خاتون کیش کی لائن میں کھڑی تھیں ۔ ایک مقامی ٹی وی چینل نے بتایا کہ فیس بک پر وائرل اس ویڈیو میں ایک نامعلوم عورت سامنے آتی ہے اور ایک مسلمان خریدار کو کہتی ہے کہ کاش وہ تمہیں اس ملک میں آنے نہیں دئے ہوتے ۔ كميڈين جیریمی میك لیلان نے ہفتہ کو اس ویڈیو کو فیس بک پر پوسٹ کیا تھا ۔ اس واقعہ کی گواہ ایک اور مسلمان عورت جیریمی کی دوست



ہے۔

جیسے ہی ویڈیو شروع ہوتا ہے ، ایک سفید فام خاتون مسلم خاتون کو گونگی بتاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ اس پر مسلم خاتون نے کہا کہ مجھے آپ کو میرے آگے نہیں جانے دینا چاہیے تھا ۔ اس کے بعد بدسلوکی کرنے والی عورت کہتی ہے کہ کاش وہ تمہیں اس ملک میں آنے نہیں دیتے ۔ اس پر مسلم خاتون کہتی ہے کہ معاف کیجئے گا ، میں یہیں پیدا ہوئی ہوں ۔

اس پر سفید فام خاتون کہتی ہے کہ اوہ تو آپ یہاں پیدا ہوئی ہیں ، اب اوباما صدر نہیں ہیں ۔ اس پر مسلم خاتون کہتی ہے کہ کاش وہ ہوتے ۔ سفید فام خاتون کہتی ہے کہ وہ چلے گئے ، وہ مستقبل میں جیل بھی جا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد خاتون کیمرے سے باہر ہو جاتی ہے ۔ اس کے بعد اس واقعہ کا ویڈیو بنا رہی عورت کہتی ہے کہ تم کچھ پاگل لگ رہی ہو ، تمہیں کسی کی مدد کی ضرورت ہے ۔ غور طلب ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم کے معاملے بڑھ گئے ہیں ۔ رنگ اور تارکین وطن پر امریکہ میں نسل پرستی پر مبنی تبصرہ سے لے کر جان لیوا حملے تک ہوئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.